ایک اور خاتون رہنما نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں،

ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close