آصف زرداری کے باؤنسرز جاری، ایک ہی بال میں متعدد وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی پنجاب کی سیاست میں سرگرم اہم کامیابی، متعدد رہنمائوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری پنجاب کی سیاست میں سرگرم ہو گئے ہیں،رہنماؤں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ پڑا ہے۔ وسطی پنجاب سےسابق صدرآصف علی زرداری سے چوہدری علی اشرف کی ملاقات ہوئی ہے۔

این اے 74 گوجرانوالہ سے چوہدری علی اشرف نےپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، این اے 79 حافظ آباد جلالپور بھٹیاں سے چوہدری انصر نے شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پی پی 58 گوجرانوالہ سے چوہدری حارث میراں نے بھی شمولیت کا اعلان کردیا۔ مز سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری، حسن مرتضیٰ موقع پرموجود تھے۔ پیپلز پارٹی رہنما امتیازصفدروڑائچ، اظہرحسن ڈار، ودود ڈارو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close