وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہِ ترکیہ ، صدر رجب طیب اردوان حلف برداری میں شرکت،نیک خواہشات کا اظہار

انقرہ ( آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہِ ترکیہ کے موقع پرترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے، ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے،صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا۔

ہفتہ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہِ ترکیہ کے موقع پرترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کو تیسری مرتبہ پھر ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نشریات نے کہا کہ اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے،صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close