ن لیگ کیلئے بڑا چیلنج، پیپلزپارٹی پنجاب میں بڑی سیاسی وکٹیں اُڑانے کو تیار، فہرست بھی آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو وسطی پنجاب سے تنظیم میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کردی گئی۔

 

 

 

آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا فاروق سعید نے پارٹی میں شمولیت کرنے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کو پیش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وسطی پنجاب کے 30 رہنما چند روز میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close