عثمان بزدار کی سیاست سے دستبرداری کے اعلان پر حامد میر بھی برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تحریک انصاف اور سیاست سے راستے جدا کرنے کے اعلان پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا ردعمل بھی آگیا۔

حامد میر نے لکھا کہ ’’ بزدار نے تین ہفتے بعد 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے جب اسے یقین ہو گیا کہ اب عمران خان کی ٹکٹ پر الیکشن جیتنا مشکل ہے عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بے وفا ہے کسی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا لیکن خان نے بزدار کی خاطر نجانے کس کس کو ناراض کیا مشکل وقت آیا تو بزدار نے راہ فرار اختیار کر لی جس کا صاف مطلب یہ ہے موصوف کرپشن کے مقدمات سے بچنا چاہتے ہیں‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close