سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی، بڑا مطالبہ پورا ہوگیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے گئی جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہوگی، جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔کابینہ اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں