عمران خان اور بشریٰ بی بی کی علیحدگی کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) سیاست سے زیادہ اپنی پیشگوئیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نےسابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی کردی۔

ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ہم نہیں چاہتے لیکن یہ تاثر ہے کہ بشریٰ بی بی بھی عمران خان کو چھوڑ کر چلی جائے گی؟ اس پر منظور وسان کا کہناتھا کہ اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو، لیکن ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہیں،اگر یہ حالات جاری رہے تو خدا خیر کرے، ہم نہیں چاہتے لیکن 80 فیصد امکانات ہیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی۔ مختلف لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے اور شرائط وغیرہ بارے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں، زیادہ ترلوگ پرانے پیپلزپارٹی کے تھے وہی واپس آرہے ہیں، کچھ لوگ مستقبل دیکھ کر آرہے ہیں کیونکہ مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور بلاول بھٹو کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close