جناح ہائوس حملہ کیس، یاسمین راشد کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، بری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)جناح ہائوس حملہ کیس۔۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو بری کردیا۔ ا

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد پر عائد کیے جانیوالے الزامات کے ثبوت موجود نہیں ہیں لٰہذا انہیں فوری بری کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close