وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے سے پہلے قوم کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک دو روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close