رات کو جیل میں ہماری تلاشیاں لی گئیں، پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین پھٹ پڑیں

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔پولیس نے 9مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا کہ رات کو 5عورتوں نے آکر ہماری تلاشیاں لیں،ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے

ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ25دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے،اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے ،ہمارے وکلاء کو بلایا جائے، یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ،ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں ۔عالیہ حمزہ نے اس موقع پر کہا کہ توہین پارلیمنٹ ،توہین عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں ہوتی ۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close