ایک اور اہم رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کو گھر سے باہر بھی نہیں نکلا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close