جہانگیر ترین کا جادو چل گیا ، کتنی بڑی تعداد میں سیاسی کھلاڑی گروپ میں شامل ہو گئے

لاہور(پی این آئی)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔70سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔سابق صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے جہانگیرترین سے ملاقات کر کے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ وزیر اعظم کے مشیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close