پی ٹی آئی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع

پشاور (پی این آئی) نیب نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ پر چھاپے کے دوران محکمہ صحت کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا جہاں ادویات اور سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے شواہد ملے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ نیب سال 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ادویات اور دیگر سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں، کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں جب کہ لاکھوں روپے ادویات کے لیے رکھے گئے ہیں۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سابق وزرائے اعلیٰ کے دور میں ہسپتال کے لیے سامان، بھرتیوں اور کورونا میں استعمال ہونے کے لیے خریدے گئے سامان کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دونوں وزرائے اعلیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close