چوہدری پرویز الہٰی کے قریب ترین ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو بھی پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close