ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی ) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔۔ پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی او اور سی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں