شاہ محمود قریشی کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت پیش ہوئے اور استدعا کی کہ شاہ محمود کو اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ شاہ محمود قریشی سے وکیل اور اہل خانہ کی ملاقات کروا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close