فیاض الحسن چوہان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

جہانگیر ترین سے متعدد سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کر چکے ہیں،جہانگیر ترین کی پہلے مرحلے میں ان ارکان نے حمایت کی جو 2018 کے اتخابات میں آئے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدم تشدد اور بدعنوانی سے پاک سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب آ گئے ۔ 70 سے زائد موجودہ اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیرترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔ جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ آج بھی لاہور میں اہم سیاسی شخصیات جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابق قیادت نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا ۔ فواد چوہدری بھی جہانگیر ترین سے قریبی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ پر ن لیگ کے تحفظات دور کرنے اور مستقبل کی انتخابی حکمت عملی پر مشاورت و انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے تمام سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ان کے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close