اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے حلیم عادل شیخ کو صدر تحریک انصاف سندھ مقرر کر دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اس سے قبل علی زیدی تحریک انصاف سندھ کے صدر تھے جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد عہدہ چھوڑا تھا۔۔ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی میں نے پہلے ہی مذمت کی تھی اور اب بھی کر رہا ہوں۔ علی زیدی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو میں پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ان میں سے بعض رہنماوں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے علا وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں ابرارالحق اور سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا تھا، ابرارالحق نے کہا کہ سیاست میں وقت ضائع کرنے کی بجائے سوشل ورک پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا،شہداء کی داستانیں سنتے تو فخر ہوتا تھا، راشد منہاس شہید ، میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے ہیروز تھے۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی اپنی فوج کے ساتھ جذباتی وابستگی رہی ہے،اس کی جھلک ہر رویے سے آتی ہے۔ میں حج کرنے گیا تو سب نے کہا کہ ہماری دعائیں کرنا ،میں نے اپنے لئے شہادت کی دعا کی۔ ابرار الحق نے کہا کہ ہرسال سہارا فیڈریشن میں شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں اور انہیں تحفے تحائف دیئے جاتے ہیں۔ پھر میں سیاست میں آیا جس کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں