سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات کے علاوہ ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، محکمہ مواصلات نے سابق وزیر اعلی کے دور میں شروع ہونیوالے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب لاہورکو فراہم کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے 2018ء سے 2022ء کا 4سالہ ریکارڈ فراہم کیا،نیب نے سیکرٹری مواصلات سے 2جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایات کی تھیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ٹینڈرزکا ریکارڈ بھی نیب کودیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close