شاہ محمود سے جیل میں ملاقات ،دو دن میں کیا ہو گا ؟ پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے اندر کی خبر دے دی

کراچی(پی این آئی)فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملنے والے محمود مولوی نے دعوی کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔9مئی کے بعد صورتِ حال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلے کا حل نہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ نواز شریف بھی نااہل ہوئے تھے بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔

نئی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر منحرف رکن پی ٹی آئی نے کہاکہ دو تین روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی،مشاورتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی خالی جگہ پرکوئی نہ کوئی پارٹی توآئیگی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سے میری کوئی بات نہیں ہوئی ہے، علیم خان، چوہدری سرور بھی بہت متحرک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آرہے۔محمود مولوی نے کہاکہ آزادحیثیت سے الیکشن میں نہیں اتریں گے، کچھ نہ کچھ سامنے آجائی گا،سیاست میں آنے یاالیکشن لڑنے کامیراکوئی پروگرام نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close