ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا نے نیوز چینلز کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہاہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پیمرا کی جانب سے تمام چینلز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آٹ کیا جائے ، 9مئی کے واقعات میں وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا،

ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا، چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں۔پیمرا نے مزید کہا کہ تشدد، نفرت آمیز اور نقص امن پر اکسانے والے بیانات پر پابندی ہے ،تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے ماسوائے مخصوص حالات کے ، چینلز کو تاکید کی جاتی ہے کہ پیمرا قوانین، آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close