جہانگیر ترین کا سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن سے متعلق ہدایات دے دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی۔جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں۔انہوں نے نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔جہانگیر ترین سے اسلام آباد میں اہم ترین شخصیات کی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔جہانگیر ترین اہم ملاقاتوں کے بعد آج لاہور روانہ ہوں گے۔جہانگیر ترین نے گزشتہ دو روز کے دوران 20 کے قریب اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا بھی رابطہ کیاہے،جہانگیر ترین سے خیبر پختونخواہ سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ،جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جی جی جمالی بھی ملے ہیں جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی مانسہرہ زر گل خان نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ لاہور میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملے۔ ملاقات میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close