جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن، صلاح مشورے حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے کے سابق سینئر رہنما اور عمران خان کے سابق دست راست جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے ۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سے مشاورت کی ہے۔۔۔۔

جہانگیر ترین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close