ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد آج ایل پی جی 37 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہو گئی ہے۔۔۔۔ اوگرا نے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 196روپے 75 پیسے کی ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہو گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8 کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2321 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتیں ملک بھر میں فوری نافذالعمل ہیں۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ مئی میں ایل پی جی کے اس سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close