فواد چوہدری کے رابطوں کے بعد پی ٹی آئی کی اکثریت لیڈرشپ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں! ، فواد چوہدری کے رابطوں کے بعد متعدد اہم پی ٹی آئی رہنماوں کا اپنے چئیرمین کا ساتھ نبھانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والے فواد چوہدری کی جانب سے چند روز بھی پی ٹی آئی کے رہنماوں سے رابطے کیے جانے پر پارٹی کے متعدد رہنماوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ بدھ کے روز شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کی ملاقات کے بعد سابق وزیر خارجہ کے صاحبزادے کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ زین حسین قریشی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات پر میڈیا میں پیدا ہونے والے تاثر کی تردید کر دی گئی۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے شاہ محمود قریشی صاحب کی ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اٴْسکی تردید کرتا ہوں۔ مخدوم صاحب پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور ایک نظریے کا نام ہے۔

ہم تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے آج تک صرف اصولوں اور خدمت کی سیاست کی، کوئی عہدہ اور نہ کوئی لالچ شاہ صاحب کو خرید سکتی ہے، کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں ۔ جبکہ اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں چئیرمین عمران خان کا کارکن اور تحریک انصاف کا عہدیدار ہوں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close