پرویز الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا اعلان متوقع، خاندان کا پریشر بڑھ گیا

لاہور(پی این آئی) پرویز الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا اعلان متوقع۔۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپنی جماعت مسلم لیگ (ق)میں واپسی کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے ان کے خاندان کا بھی ان پر بہت زیادہ دبائو ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اصل گھر واپس آ جائیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی خبروں کے لئے جو وٹس ایپ گروپ president pti media cell کے نام سے بنایاگیا تھا اب اس کا نام تبدیل کر کے الیکٹرانک میڈیا کر دیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اور وہ جلد اپنی جماعت میں واپس آ جائیں گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close