پی ٹی آئی کے تین رہنما جو عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں، سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی تین وکٹیں گرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ابھی کامیابی نہیں ہوسکی، وہ جو لوگ تحریک انصاف چھوڑکر گئے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جوکہتے ہیں کہ بس ٹھیک ہے جی آج کی دیہاڑی لگنی چاہیے اگلی دیکھی جائے گی۔اپنے ولاگ میں صابر شاکر نے کہا کہ ”آپ کو بتاتا ہوں، تین بڑی وکٹیں اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

ان میں پہلے نمبرپر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ہیں، دوسرے نمبر پر پرویز خٹک ، وہ بھی بلاشبہ ایک جاندار وکٹ ہے، تیسری وکٹ شاہ محمود قریشی کی ہے ، یہ وکٹیں حاصل کرنا مقصدہے لیکن وہ ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ جو لوگ سیاست سے ہی کنارہ کش ہورہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس مخصوص جماعت میں نہیں جانا، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان مشکل میں ہیں اور اگلے الیکشن میں بھی ان پہ مشکلات جاری رہیں گی لیکن انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور کسی وقت بھی بازی پلٹ ہے ،حالات کسی وقت بھی کروٹ کھا سکتے ہیں لیکن اس کا انحصار عمران خان پہ ہے کہ وہ کس طریقے سے اس صورتحال سے نمٹتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close