تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد علی زیدی نے پہلی ٹویٹ کردی

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی میں نے پہلے ہی مذمت کی تھی اور اب بھی کر رہا ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو میں پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ان میں سے بعض رہنماوں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔تحریک انصاف کو چھوڑنے کے بعد علی زیدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پہلا ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول شئیر کیا کہ جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے۔ مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کر پارٹی نہیں چھڑوا سکتا۔ علی زیدی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پارٹی کے اندر سے ایسی آوازیں آتی ہیں۔ یہ میری جماعت ہے میں نے بنائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی۔ میں عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا۔انہوں نے پرتشدد واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close