معروف صحافی عمران ریاض کس حال میں ہیں ؟ وکیل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی عمران ریاض کے وکیل نے دعویٰ کیاہے کہ عمران ریاض نہ صرف زندہ ہیں بلکہ وہ صحت مند ہیں ۔ ٹویٹر پر ” رفتار “ نامی پیج کی جانب سے عمران ریاض کے وکیل کا بیان جاری کیا گیاہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ عمران ریاض کا مسئلہ باقی کیسز سے زیادہ پیچیدہ نظر آتاہے ، ٓآزاد ذرائع یہ تصدیق کر چکے ہیں کہ عمران ریاض نہ صرف زندہ ہیں بلکہ صحت مند ہیں، صحافی ذرائع بتاتے ہیں کہ جہاں پر بھی وہ مسئلہ ہے

اب یہ بلیک سے گرے میں آ گیاہے ، گرے سے وائٹ کی جانب گامزن ہے ، جیسا کہ رات کو دیکھا کہ اسی طرح سمیع ابراہیم کو بھی اغواءکیا گیا ، تمام ریاستی اداروں نے کہا کہ وہ ہماری حراست میں نہیں ہیں، لیکن آپ نے دیکھا کہ چھ دن گزرنے کے بعد سمیع ابراہیم بھی اپنے گھر میں واپس آ گئے ہیں ۔یاد رہے کہ عمران ریاض کو گیارہ مئی کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آ ئیں تھیں ، بتایا گیا کہ وہ دبئی جارہے تھے کہ انہیں جہاز میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close