ہائرایجوکیشن کا کالجز اور یونیورسٹیزمیں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)کالجز اور یونیور سٹیزمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 6 جون کو کالجز اور یونیورسٹیز بند ہوجائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری ہائیرایجوکیشن جاوید اختر محمود نےچھ جون سے کالجز اوریونیور سٹیزمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق 5 جون کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے بتایا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔اس سے قبل پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی۔علاوہ ازیں سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سرکاری اور نجی کالجز بند رہیں گے۔اس سے قبل محکمہ سکولزایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close