عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر بھی سیاست میں متحرک، پالیسی بیان دینے لگے

لاہور (پی این آئی) عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن بھی سیاست کے میدان میں متحرک ہو گئے ہیں ۔۔۔ افتخار گھمن نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔۔۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن نے کہا کہ جو سیاسی رہنما عمران خان کو چھوڑ کر گئے ہیں وہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔۔۔۔ افتخار گھمن نے کہا کہ ابرار الحق کی حب الوطنی کا سب کو پتا لگ گیا ہے ۔۔۔۔

میرا نہیں خیال جو عمران خان کو چھوڑ گئے ہیں عمران خان انہیں دوبارہ رکھیں گے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخار گھمن گھمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ابھی تک ان کی واپسی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close