ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں پمز اور پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہوں کے معاملہ پر غور کیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت صحت اور وزارت خزانہ سے وضاحت مانگ لی،ڈاکٹروں اور نرسوں کو گریڈ 19 کے مساوی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کے روزاسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوے والے اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے، سیکرٹری صحت نے کہا کہ ان افسروں کو پلیسمنٹ کی بنیاد پر کئی سال سے پروموشن دی جارہی تھی،وزارت خزانہ نے پروموشن پالیسی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا، بعد میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گریڈ 17 الاٹ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close