اسلام آباد (آئی این پی)حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی کئی ماہ بعد سامنے آگئی۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے حکومتی تجاویز مسترد کرکے مذاکرات سبوتاژ کیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آخری دور میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر نے 30 ستمبر یا یکم اکتوبر کو نئے انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اتفاق رائے کے بعد عمران خان نے نئی شرائط لگا ئیں اور حکومتی تجاویز مسترد کردیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں