عدالت نے عمران خان کی رہائشگاہ کے سرچ وارنٹس غیر موثر قرار دیدیے

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ عدالت نے غیر مؤثر قرار دیدیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ منسوخ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت فاضل جج عبہر گل نے کی۔

دوران سماعت انویسٹی گیشن افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سرچ وارنٹ پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زمان پارک کے سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار دے دیئے، عدالت نے قرار دیا کہ سرچ وارنٹ ایک مرتبہ کیلئے جاری کئے گئے تھے، غیر معینہ مدت تک موثر نہیں رہتے۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کمشنر لاہوراور ڈپٹی کمشنر سمیت حکام کو فریق بناتے ہوئے سرچ وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ فاضل جج عبہر گل کے طلب کرنے پر مذکورہ افسران عدالت میں پیش بھی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close