جہانگیر ترین اور علیم خان متحرک، پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل کا امکان، کون کون نئی سیاسی جماعت کا حصہ ہوگا؟

لاہور (پی این آئی )سینٹرل پنجاب کی سیاست میں بڑے اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے ،عبدالعلیم خان پی ٹی آئی ہم خیال کے دوستوں سے رابطوں میں تیزی لے آئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے تحریک انصا ف میں دوست رہنماؤں کا گروپ دوبارہ فعال کر دیاہے۔

حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہونے کے بعد علیم گروپ نے سیاسی سرگرمیاں روک دی تھیں ،پرویز الٰہی نے بھی علیم گروپ کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوشش کی ،لاہور میں علیم گروپ ، جنوبی پنجاب میں ترین گروپ کا اثر رسوخ عمران خان کیلئے چیلنج بن کر سامنے آ رہاہے ۔جہانگیر ترین اور علیم خان نے کئی برس پنجاب میں تنظیمی ذمہ داریاں اداکیں ہیں ،علیم خان کی گرفتاری کے بعد جہانگیر ترین سے گلے شکوے ہوئے جو دور ہو گئے ،جہانگیر ترین اور علیم خان کے درمیان مشاورت میں مجوزہ پارٹی کیلئے کئی نام زیر غور آئے ،مجوزہ ناموں میں پاکستان انصاف پارٹی ، عوام دوست پارٹی، تحریک انصاف نظریاتی شامل ہیں ،نئی پارٹی کے اعلان کیلئے کانفرنس میں 50 قومی و صوبائی الیکٹ ایبلز شریک ہونے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close