پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار ہسپتال سے گرفتار

گجرات(پی ین آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلیم سرور جوڑا کو گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق سلیم سرور جوڑا کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سلیم سرور جوڑا 2 دن قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close