صحافی سمیع ابراہیم 6 روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی چینل ’بول‘ سےوابستہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم 6 روز لاپتہ رہنے کے بعد اسلام آباد میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔بی بی سی اردو کے مطابق سمیع ابراہیم فی الحال ایک مقامی نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

سمیع ابراہیم 24 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے اور ان کی اغوا کی رپورٹ ان کے بھائی کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں جمع کروائی گئی تھی۔گھر واپسی کے بعد سمیع ابراہیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’شکر الحمدللہ!‘ کی پوسٹ کی گئی جبکہ بول ہی سے منسلک صحافی صدیق جان نے بھی ان کی گھر واپسی کی خبر کی ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close