لاہور( پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نا قابل سماعت قرار دی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اپنے اعتراض میں مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے
یہاں سماعت نہیں ہو سکتی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، عمران خان اور شیخ رشید نے نواز شریف کو سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔نواز شریف کا درخواست میں موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا ہے، مگر عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی کی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں