راولپنڈی، گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، احتساب عدالت کے جج جاں بحق

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی پولیس کے مطابق منگل کی صبح تھانہ روات کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں ڈاکو گھُس گئے جن کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔ جوابی طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے احتساب عدالت کے جج جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس سے سردار امجد اسحاق شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے گھر کے مکین کی شناخت بعد میں میرپور کی نیب عدالت کے جج کے طور پر ہوئی۔۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close