عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے تمام حربے استعمال کیے، جب دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں تو وہاں سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close