جہانگیر ترین کی بہن پی ٹی آئی سینیٹر سیمی ایزدی نے بھائی کو مبارکباد دیدی، بھائی کی پارٹی میں شمولیت کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر سیمی ایزدی اپنے بھائی جہانگیر ترین کے کام کی معترف ہو گئیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی ہیں،وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔

 

 

 

سیمی ایزدی نے مستقبل میں جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق کہا کہ مستقبل سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ۔دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹرز نے 9 مئی کے واقعات سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔ سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ہم نے ایوان بالا میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے،9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔ دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے،ہم شرمندہ ہیں۔ ہمایوں محمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لوگ فوج کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،ان کے دل دکھتے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس اسکینڈل نہ ہوتے۔ پاکستان ایک چھا سمت میں چلا جائے گا اور اچھا وقت ضرور آئے گا۔ سیمی ایزدی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں جبکہ فلک ناز نے کہا کہ پارٹی اور سینیٹرز کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جتنی مذمت کروں کم ہے،سب سے پہلے پاکستان اور پاک فوج ہے اس کے بعد پارٹی ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر ہوں،ملک کو مختلف چیلنجز کاسامنا ہے۔یاسی قیادت بے یقینی کو ختم کرنے کیلئے کردار اداکرے،مشکل حالات میں اپنا پارلیمانی کردار نبھاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں