انسداد دہشتگردی عدالت کا یاسمین راشد سے متعلق بڑا حکم آگیا

لاہور (پی این آئی) جلاؤ گھیراؤ کیس،انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

 

 

 

 

صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،یاسمین راشد سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے۔جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد نے مختصر گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ کہیں آپ کو تو نہیں پریس کانفرنس کرنے کا کہا جا رہا؟۔ یاسمین راشد نے جواب دیا کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا،ان کی دال یہاں گلنے والی نہیں،ان شاء اللہ انصاف ضرور ملے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلا آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ صرف عمران خان کا ہے، کوئی پارٹی سے جائے نہ جائے فرق نہیں پڑتا۔اسد عمر سے سوال کیا گیا پارٹی میں کوئی ایکٹو رول ادا کریں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صبح سے تیسری عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔

 

 

 

 

 

صحافی نے سوال کیا کہ آپ لاہور جا رہے ہیں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جس کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ جی شاید عمران خان سے مل لوں۔ 25 کروڑ عوام اس وقت بہت مشکل میں ہے،ہم تو بہتری کی امید ہی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں