تحریک انصاف کے کپتان کی سرگودھا میں تین وکٹیں گر گئیں،سیاست میں ہلچل مچ گئی

سرگودھا(پی این آئی)تحریک انصاف کے کپتان کی سرگودھا میں تین وکٹیں گر گئیں اور پانچ مزید وکٹیں گرنے کی قیاس آرائی نے سرگودھا شہر سمیت ضلع بھر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ تحریک انصاف کے سرگودھا میں رہنماؤں تحریک انصاف میٹروپولٹین کارپوریشن کی صدر،سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق امیدوار این اے 90 ڈاکٹر نادیہ عزیرانصاف ٹریڈ ونگ کے ضلعی صدر و امیدوار پی پی 76 مہر محسن رضا اور سابق امیدوار

پی پی 77 چوہدری محمد اقبال نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا جنہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انہوں نے فل وقت سیاست کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے ارٹی عہدوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ سرگودھا کے سیاسی حلقوں میں کپتان کی مزید پانچ وکٹوں کے گرنے کی قیاس آرائی نے سرگودھا شہر سمیت ضلع بھر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close