پولیس اسٹیشن میں خواتین سے نامناسب سلوک کا الزام، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس اسٹیشن میں خواتین سے بدسلوکی کے الزامات مسترد کر دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اسٹیشنز میں تمام اسٹاف فی میل ہی ہوتا ہے، خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں جہاں خواتین کو رکھتے ہیں وہاں مرد حضرات کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close