پرویز خٹک نے بھی بڑا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کسی صورت تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جلد حکومتی ارکان سے بات چیت کرکے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے،

اس وقت گرینڈ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں ملک کا سوچنا ہوگا کیوں کہ ملک میں معاشی بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، ایسے میں امید ہے پی ڈی ایم حکومت مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close