تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے اس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم سے بہتر آپ لوگوں کو پتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

اسلم خان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی، سب کو معلوم ہے کہ سیاست گندی ہے، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close