پی ٹی آئی کی خواتین جیلوں میں کیوں بند ہیں؟ گورنر سندھ کا اہم انکشاف

کراچی (پی این آئی) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔۔۔۔ کراچی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین جو آج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان کے کہنے پر کراچی میں بسوں کو آگ لگائی گئی۔۔۔۔۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔۔۔۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close