خدیجہ شاہ کہاں ہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔۔۔۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں۔۔۔۔انہوں نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں کی تردید کی۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں، ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔۔۔۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close