پی ٹی آئی میں مسلم لیگ ضیاء کو ضم نہیں کیا، اعجاز الحق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی،الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟ کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پرلڑیں گے؟الیکشن کمیشن کے خط پر اعجازالحق نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی،

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا،دوسری جانب اپنے بیان میں مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق کا کہنا تھاکہ شہدا کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا،اس کیسامنے دیوار بن جائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں