حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اور خوراک کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے انکشاف، سابق ڈائریکٹر جنرل حج ساجد منظور اسدی کیخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد(آئی این پی)حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اورخوراک کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے انکشاف پرسابق ڈائریکٹرجنرل حج ساجدمنظوراسدی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے کہا ہے کہ ساجدمنظوراسدی کیخلاف شکایات موصول ہوئی اورکچھ شواہد بھی ملے ہیں، تحقیقات میں ساجد منظوراسدی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائے گا ،

وزیرمذہبی امور کے مطابق فریضہ حج کے دوران اور بعد میں حج سے متعلق آڈٹ کیاجائے گا،کوئی بھی آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا تو کوئی معافی نہیں ملیگی،طلحہ محمود نے واضح کیا کہ معاونین حج نے حاجیوں کی خدمت میں کوتاہی کی توڈی پورٹ کردیا جائے گا اور حج اخراجات بھی انہی سے لیے جائیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں